تہران، ارنا – ایرانی مردوں کی قومی کراٹے ٹیم 2019 میں دنیا کی سب سے بہترین ٹیم کے طور پر منتخب ہوگئی۔

2019 کے عالمی کراٹے لیگ مقابلے گزشتہ روز اختتام پذیرہو گئے جس میں ایرانی مردوں کی کراٹے ٹیم نے 7 طلائی، 10 چاندی اور 13 کانسی کا تمغہ جیت کر دنیا کی بہترین ٹیم ہوگئی.

ایران کے بعد قازقستان اور جاپان کی ٹیمیں دوسری اور تیسری پوزیشنوں پر آگئیں.

تفصیلات کے مطابق عالمی کراٹے لیگ (کراٹے ون) کے ساتویں مرحلے کا 29 نومبر کو سپین کے شہر میڈرڈ میں انعقاد کیا گیا جس میں مختلف ممالک کے 737 کھیلاڑیوں نے حصہ لیا تھا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی کراٹے ٹیم نے مردوں اور خواتین کے دونوں شعبوں میں عالمی کراٹے لیگ مقابلوں جو ٹوکیو میں منعقدہ 2022 اولمپک کوالیفائر مقابلے بھی ہیں، میں حصہ لیا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@