امریکی محکمہ دفاع نے ایک رپورٹ میں اسلامی جمہوریہ ایران کی فوجی اور دفاعی صلاحیتوں بشمول بیلسٹک میزائل، ڈرون اور بحریہ کی طاقت کا ذکر کرتے ہوئے ایران کو مشرق وسطی کی سب سے بڑی میزائل طاقت قرار دے دیا ہے۔
پینٹاگون کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران، مشرق وسطی کی سب سے بڑی میزائل طاقت ہے جس کے پاس طویل فاصلے اور درمیانے فاصلے پر مار کرنے والے میزائل ہیں جو دو ہزار کلومیٹر کے دائرے میں مختلف اہداف کو تباہ کرنے کے قابل ہیں۔
اس رپورٹ کہا گیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایک خلائی جہاز کو بھی لانچ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے اور وہ اس منصوبے کے فریم ورک کے اندر اپنے کانٹنےنٹل بیلسٹک میزائل ٹیکنالوجی کی جانچ بھی کرسکتا ہے۔
امریکی محکمہ دفاع کی رپورٹ میں خلیج فارس اور آبنائے ہرمز کی پانیوں میں ایرانی بحریہ کی طاقت کا اعتراف کیا گیا ہے۔
اس رپورٹ کے دیگر حصے میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکہ کو مختلف قسم کے ڈرونز کو تیار کرنے کی ایرانی طاقت پر خدشہ ہے۔
یہ ڈرونز اسلامی جمہوریہ کے بہت سے مشنوں جیسے انٹیلیجنس، نگرانی اور جاسوسی اور زمین پر فضائی حملے اور غیرہ کے مشنز کو سرانجام دے پاتے ہیں۔
امریکی محکمہ دفاع کی رپورٹ میں سائبر ٹیکنالوجی کے شعبے میں ایران کی طاقت پر زور دیا گیا ہے۔
پینٹاگون کی رپورٹ میں اعتراف کیا گیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ کی فوجی حکمت عملی کی بنیاد "ڈٹرنس" ہے اور کم سے کم قلیل مدت میں اس میں تبدیلی کا امکان نہیں ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@