اہواز، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبے اہواز میں واقع علاقے بہبان کی میزبانی میں ایشین چیمپیئن شپ کک باکسنگ مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار صوبے خوزستان کے مارشل آرٹس سکول کے سربراہ "گودرز چراغی" نے ارنا نمائندے کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایشیائی کک باکسنگ مقابلوں کا روان سال کے جنوری مہینے میں انعقاد کیا جائے گا جس میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ماہر کھیلاڑیوں سمیت ایشیا کی نامور ٹیمیں حصہ لیں گے۔

چراغی نے کہا کہ ان مقابلوں میں ایشیا کے 15 ممالک کے نمائندے شرکت کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایشیائی کک باکسنگ مقابلوں کیلئے کافی بجٹ کی فراہمی ہوگئی ہے تا کہ یہ مقابلے شاندار طریقے سے انعقاد کیے جائیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@