اسلام آباد، ارنا- پاکستان کے مختلف شہروں میں قائم خانہ فرہنگ ایران کے دفاتر میں ہفتہ وحدت اور میلاد النبی (ص) کی مناسبت سے مختلف تقریبوں کا انعقاد کیا گیا جس میں ایران کے سیاسی، مذہبی اور ثقافتی شعبے میں سرگرم سفارتکار شریک تھے۔

تفصیلات کے مطابق، پاکستان کے شہروں پیشاور اور راولپنڈی میں قائم خانہ فرہنگ ایران کے زیر اہتمام میں مختلف عنوانات کے تحت بشمول "اتحاد اور تقریب مذاہب اسلامی" اور "شاعروں اور مفکریں کی نشست" کے کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

رپورٹ ک مطابق پیشاور میں منعقدہ اتحاد اور تقریب مذاہب اسلامی کانفرنس میں ایرانی قونصل جنرل "محمد باقر بیگی" اور پیشاور میں قائم خانہ فرہنگ ایران کے نئے سربراہ "مہران اسکندریان" سمیت متعدد ریاستی پارلیمنٹیرین، ثقافتی، مذہبی اور علمی شخصیات بالخصوص خیبر پختونخواہ میں شیعہ اور سنی پارٹیز کے نمائندوں نے شرکت کی تھی۔

اس کے علاوہ  روالپنڈی میں قائم خانہ فرہنگ ایران میں بھی شاعروں اور مفکرین کے درمیان ایک نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں ایران کے ثقافتی مشیر "محمدرضا کاکا" اور اردوزبان کے فروغ کے قومی دفتر کے سربراہ "افتخار عارف" نے حصہ لیا تھا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@