تہران، ارنا - ایرانی وزیر خارجہ 'محمد جواد ظریف" ہفتہ کے روز ترکی میں اقتصادی تعاون تنظیم ایکو کے وزرائے خارجہ کے 24ویں اجلاس میں شریک ہوں گے۔

ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان "سید عباس موسوی" نے جمعرات کے روز کہا کہ محمد جواد ظریف ہفتہ کے روز ترکی کے شہر انٹلیا میں ایکو کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔
ای سی او ایک بین الاقوامی تنظیم ہے جس میں 10 ایشیائی ممالک شامل ہے۔ جس میں افغانستان،آذربائیجان، ایران، قازقستان، کرغزستان، پاکستان، تاجکستان، ترکی،ترکمانستان اور ازبکستان شامل ہیں۔
 ای سی او کا صدر دفتر ایران کے دار الحکومت تہران میں واقع ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@