تہران، ارنا – ایرانی گریکو رومن کشتی کی ٹیم نے ہنگری میں منعقدہ عالمی انڈر 23 مقابلوں میں اپنی مکمل جوہر کے دکھاتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔

عالمی انڈر 23 گریکو رومن کشتی ٹورنامنٹ کا 1 سے 3 نومبر تک ہنگری کے شہر بڈاپسٹ میں انعقاد کیا گیا جس میں ایرانی ٹیم نے 3 طلائی اور 3 کانسی کے تمغے کے علاوہ 122 پوائنٹس حاصل کر کے پہلی پوزیشن اپنے نام کر لی۔

ایرانی کھیلاڑیوں 'میثم دلخانی، محمد رضا گرایی اور علی اکبر یوسفی' نے ترتیب میں 63، 72 اور 130 کلوگرام کے زمروں میں ان مقابلوں کے تین طلائی تمغے کو حاصل کر لیا۔

ان مقابلوں میں جارجیا اور روس کی ٹیمیں ترتیب میں 121 اور 118 پوائنٹس کے ساتھ دوسری اور تیسری پوزیشنوں پر آگئیں۔

قابل ذکر ہے کہ ایرانی ٹیم نے 2018 کے عالمی مقابلوں میں 4 کانسی کے تمغے کے ساتھ چھٹی پوزیشن حاصل کر لیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@