کرمانشاہ، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے ماہر غوطہ خور نے بھارت میں منعقدہ ایشیائی ڈائیونگ مقابلوں میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک کانسی کا تمغہ جیت لیا۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی صوبے کرمانشاہ سے تعلق رکھنے والے غوطہ خور "مسعود وکیلی" نے 10 میٹر سوئمنگ ریپ سے پانی میں چھلانگ لگا کے تیسری پوزیشن کو اپنے نام کر لیا۔

ان مقابلوں میں بھارت اور ازبکستان کے نمائندوں نے بالترتیب پہلی اور دوسری پوزیشن کو حاصل کر لیا۔

*274**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@