تہران، ارنا – ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ سائبر جنگ کا آغاز کردیا اور اگر وہ جنگ کا آغاز کرے تو یقینا اس کو خاتمہ دینے والا نہیں ہوگا۔

یہ بات "محمد جواد ظریف" نے گزشتہ روز نیویارک میں امریکی نیوز چینل این بی سی کے Meet the Press پروگرام کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.
اس موقع پر انہوں نے کیا ایران نے بھی روس کی طرح امریکی انتخابات میں سائبر مداخلت کی ہے کے سوال کے جواب میں کہا کہ امریکی انتخابات ہمارے ملک سے کوئی تعلق نہیں جس ملک اس پر مداخلت کرے.
ظریف نے اس بات پر زور دیا کہ ہم دوسرے ممالک کے اندرونی مسائل پر مداخلت نہیں کر رہے ہیں مگر اب ایک سائبر جنگ جاری ہے.
انہوں نے ایرانی جوہری تنصیبات سمیت اسٹاک نٹ Stuxnet پر امریکی سائبر حملہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے ایک خطرناک اور غیر ذمہ دارانہ طریقے سے ایرانی ایٹمی تنصیبات پر حملے کے ساتھ سائبر جنگ کا آغاز کردیا جو لاکھوں معصوم لوگوں کی جان لے سکا ہے.
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@