نیویارک، ارنا - ایران کے صدر مملکت نے دورہ نیویارک کے موقع پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ساتھ ملاقات کی جس میں فریقین نے مختلف عالمی اور علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا.

ڈاکٹر "حسن روحانی" نے دورہ نیویارک کے تیسرے دن کے موقع پر یو این سیکریٹری جنرل "آنٹونیو گوٹریش" کے ساتھ ملاقات کی.
فریقین نے اس ملاقات میں جوہری معاہدہ، علاقائی مسائل، خلیج فارس میں تنازعات، ہرمز امن منصوبہ اور ایران مخالف امریکہ کی معاشی دہشتگردی پر تبادلہ خیال کیا.
یاد رہے کہ صدر روحانی گزشتہ پیر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے نیویارک آئے.
انہوں نے اقوام متحدہ کی 74ویں جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے خلیج فارس میں امن و سلامتی کے مقصد سے تمام پڑوسی ملکوں کو امن کے اتحاد اور ہرمز امن منصوبے میں شمولیت کی دعوت دی ہے.
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@