یاسوج، ارنا – نائب ایرانی وزیر تعلیم نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں پانچ لاکھ غیر ملکی طالب علم تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور ان پر تعلیم سے متعلق کوئی پابندی نہیں ہے.

یہ بات "رضوان حکیم زادہ" نے پیر کے روز ارنا نیوز ایجنسی کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہی.

انہوں نے کہا کہ تین لاکھ ۷۰ ہزار غیرملکی طالب علم اس وقت مختلف پرائمری اسکولز میں زیر تعلیم ہیں.

حکیم زادہ نے کہا کہ قائد اسلامی انقلاب کے احکامات کی روشنی میں ایران میں تمام شہری اور پناہ گزین افراد یکساں تعلیمی مواقع کا استعمال کررہے ہیں.

حکیم زادہ نے کہا کہ قائد اسلامی انقلاب کے بیانات کے مطابق، ایران میں تمام عوام اور پناہ گزین افراد یکسان طور پر تعلیمی مواقع سے استعمال کرسکتے ہیں.

واضح رہے کہ گزشتہ دس سالوں سے تین ملین افغان پناہ گزین اسلامی جمہوریہ ایران میں زندگی بسر کر رہے ہیں جس ملک نے ان تمام سالوں میں ان کے لئے کوئی تعلیمی اور سائنسی سہولیات کی فراہمی سے دریغ نہیں کیا ہے.

قائد اسلامی انقلاب آیت اللہ خامنہ ای نے افغان پناہ گزینوں کے لئے عمدہ تعلیمی اور سائنسی سہولیات کی فراہمی پر زور دیا ہے.
گزشتہ سال کے دوران 473 ہزار افغان طالب علم ایرانی مختلف اسکولوں میں زیر تعلیم تھے جو نئے تعلیمی سال میں ان کی تعداد 500 ہزار تک بڑھ جائے گی.
*274**9393
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@