اسلامی جمہوریہ ایران میں محرم الحرام کا چاند نظرآ گیا ہے اور آج بروز اتوار یکم محرم ہے جبکہ پاکستان اور ہندوستان میں بھی محرم الحرام 1441 ہجری قمری کا چاند نظر آ گیا ہے اس لئے پاکستان اور ہندوستان میں بھی آج یکم ستمبر بروز اتوار کو اسلامی کلینڈر کی پہلی تاریخ یعنی یکم محرم ہے جبکہ یوم عاشورا 10 ستمبر کو ہوگا۔
محرم الحرام کی آمد سے ایران بھر میں سید الشہداء کی عزاداری کے سلسلے میں تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔
یہ مہینہ پہچان کا مہینہ اور باطل پر حق کی فتح کا مہینہ ہے، اس مہینے میں ایرانی مذہبی عوام یکم سے دسویں محرم تک سیاہ لباس پہن کر مجالس عزا بر پا کرتے ہیں.
ہر سال کی طرح اس سال بھی پہلی محرم الحرام کی رات کو امام رضا، حضرت معصومہ اور حضرت امام حسین کے مقدس روضوں کے گنبدوں کے سرخ پرچم کو تبدیل کرکے اس کی جگہ سیاہ پرچم نصب کیا جاتا ہے اور دو مہینے تک (صفر کے مہینے کے آخرتک) لہراتا رہے گا۔
9410٭274٭٭
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@