تہران، ارنا - ایرانی نوجوانوں کی والی بال ٹیم نے عالمی مقابلوں میں کولمبیا کی ٹیم کو شکست دے دی.

ایرانی نوجوانوں کی والی بال ٹیم نے گزشتہ روز تیونس میں منعقدہ عالمی چیمپیئن شپ مقابلوں میں اپنے تیسرے میچ میں تین گولوں سے کولمبیا کو پٹخ دیا.

ایرانی ٹیم آج بروز اتوار اپنے چوتھے کھیل کیلیے اٹلی کی ٹیم کیخلاف کھیلے گی.

ایران نے ان مقابلوں میں 11 بار شرکت کی ہے جس میں 2 طلائی، 2 چاندی اور 2 کانسی کے تمغے اپنے نام کر لیے ہیں۔

یاد رہے کہ ایران نے 2017 کو ان مقابلوں کے آخری مرحلے میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے.

تفصیلات کے مطابق، عالمی جونیئر والی بال مقابلوں کا 16 ویں مرحلہ 21 سے 30 اگست تک جاری رہے گا.

9410٭274٭٭
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@