بیجنگ، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کے کھیلاڑیوں نے چین میں منعقدہ عالمی پولیس اور فائر فائٹرز مقابلوں کے چوتھے دن میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن دو اور طلائی تمغے جیت لیے۔

ایرانی کراٹے کھیلاڑیوں 'ابوالقاسم پایدار اور محسن پاپی' نے منگل کے روز 65 اور 70 کلوگرام کی کیٹیگرز میں 2 طلائی تمغے حاصل کرلیے.

یاد رہے کہ ایرانی جوڈو کھیلاڑیوں 'غفار میرزایی اور علی متین' نے گزشتہ دنوں میں بالترتیب 73 اور 100 کلوگرام کے زمروں میں ایک طلائی اور ایک چاندی کا تمغہ حاصل کرلیا ہے.

یہ بات قابل ذکر ہے کہ پولیس اور فائر فائٹرز مقابلوں کا 8 سے 18 اگست تک مختلف کیٹیگرز میں چین کے شہر چنگدو میں جاری ہے جس میں 80 ممالک کے نمائندے شریک ہیں.

9410٭274٭٭

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@