اجراء کی تاریخ: 22 جولائی 2019 - 12:12

تہران، ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران میں امریکی جاسوس ادارے سی آئی اے سے منسلک 17 رکنی گروہ کو بے نقاب کیا گیا ہے جن میں سے بعض کے کیس کو عدلیہ کا حوالہ دیا گیا ہے.

ایرانی وزارت انٹیلی جنس کے ایک باخبر اہلکار نے کہا کہ شناخت ہونے والے جاسوسوں ملک کے حساس اداروں سمیت معیشتی، ایٹمی، فوجی، سائبر اسپیس اور اس اداروں کے نجی شعبوں میں سرگرم عمل تھے.
امریکی جاسوس تنظیم "سی آئی اے" نے ان افراد کو دھوکہ دینے کے لئے امریکہ میں امیگریشن، عمدہ روزگار کے مواقع کی فراہمی اور پیسہ کی تجاویز دے دی جن میں سے کوئی بھی پر عمدرآمد نہیں کیا گیا.
یاد رہے کہ پاسداران اسلامی انقلاب فورس نے 20 جون کو ملک کے جنوبی 'کوہ مبارک' علاقے میں فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے 'گلوبل ہاک' نامی جاسوس امریکی ڈرون کو فضائی دفاعی نظام کے ذریعے فوری طور پر مارگرایا.
274*9393**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@