کرغز دارالحکومت بشکیک پہنچنے پر کرغزستان کے وزیراعظم نے صدر روحانی اور ان کے ہمراہ اعلی سطحی وفد کا استقبال کیا.
شنگھائی سمٹ کا سربراہی اجلاس آج ہوگا جس میں اسلامی جمہوریہ ایران سمیت منگولیا، افغانستان اور بیلاروس بحیثیت مبصر شریک ہوں گے.
اس اجلاس میں چین، روس، قازقستان، تاجکستان، کرغزستان، پاکستان، ازبکستان اور بھارت کے سربراہان بھی بحیثیت مستقل رکن شرکت کریں گے.
ایرانی صدر شنگھائی تنظیم میں شرکت کے بعد تاجکستان جائیں گے جہاں وہ ایشیا میں باہمی تعاون اور اعتماد سازی کی تنظیم (CICA) کے اجلاس میں شریک ہوں گے.
9410٭274٭٭
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
اجراء کی تاریخ: 14 جون 2019 - 10:16
تہران، 14 جون، ارنا - صدر مملکت اسلامی جمہوریہ ایران ڈاکٹر حسن روحانی شنگھائی تعاون تنظیم کے 19ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے وسطی ایشیائی ملک کرغزستان پہنچ گئے.