تفصیلات کے مطابق، علی لاریجانی چار سال سے مسلسل اسپیکر کے عہدے پر فائز ہیں.
اتوار کے روز ایران کی اسلامی مجلس شوریٰ (پارلیمنٹ) کے اراکین نے اسپیکر کے انتخاب پر ووٹ کاسٹ کئے.
274 ووٹوں میں سے علی لاریجانی نے 155 جبکہ دوسرے امیدوار محمد رضا عارف نے 105 ووٹ حاصل کئے.
اس دوران 5 ووٹوں کو منسوخ کردیا گیا.
علی لاریجانی ایران کی دسویں پارلیمنٹ کے دوسرے سال میں بھی 279 میں سے 147 ووٹ حاصل کرکے اسپیکر منتخب ہوئے تھے.
لاریجانی اسے سے پہلے ایران کی آٹھویں، نویں اور دسویں پارلیمنٹ کے اسپیکر بھی رہ چکے ہیں.
9393**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
اجراء کی تاریخ: 26 مئی 2019 - 11:02
تہران، 26 مئی، ارنا - علی لاریجانی 155 ووٹ لے کر چوتھی بار کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کی مجلس (پارلیمنٹ) کے اسپیکر منتخب ہوگئے.