تہران، 6 فروری، ارنا - اسلامی انقلاب کی 40ویں سالگرہ کے موقع پر آئندہ پیر کے روز 11 فروری کو ہزار سے زائد ایرانی شہروں میں ریلیاں نکالی جائیں گی.

اسی دن کے موقع پر 6500 ملکی اور غیرملکی صحافی اور میڈیا اسلامی جمہوریہ ایران میں ہونے والی یوم آزادی کی ملک گیر ریلیوں اور اجتماعات کو بھرپور کوریج دیں گے.
اسلامی انقلاب کی 40ویں سالگرہ کے موقع پر ایرانی دارالحکومت تہران اور ملک کے تمام شہروں سمیت ہزار سے زائد شہروں میں یوم آزادی کے موقع پر خصوصی تقریبات اور ریلیاں منعقد کی جائیں گی.
کروڑ ایرانی عوام قومی یکجہتی کا مظاہرہ کرنے کے لئے 11 فروری کو ملک بھر میں ہونے والی آزادی کی ریلیوں میں شرکت اور ایک نئی تاریخ رقم کردیں گے.
ایرانی دارالحکومت تہران سمیت مختلف صوبائی دارالحکومتوں اور سینکڑوں شہروں میں پیر کی صبح مقامی وقت کے مطابق 9 بجے انقلاب کی 40ویں سالگرہ کی مناسبت کو عوامی اور سرکاری سطح پر بھرپور جوش اور جذبے سے منائی جائے گی.
اس حوالے سے مرکزی تقریب تہران کے آزادی ٹاور میں ہوگی جس کے اختتام میں صدر اسلامی جمہوریہ ایران ڈاکٹر 'حسن روحانی' ریلیوں خطاب کریں گے.
274*9393**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@