نمائش کی افتتاحی تقریب میں مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل "محمد باقری" اور دیگر عسکری و دفاعی حکام شریک تھے.
اس نمائش میں 560 ملکی ساختہ دفاعی مصنوعات کو پیش کیا گیا ہے جو ایران کی بڑھتی ہوئی دفاعی طاقت کی علامت ہے.
ایرانی مسلح افواج کی دفاعی کامیابیوں میں جدید میزائل، بری، فضائی، سیکورٹی، فوجی، الیکٹرانکی اور مواصلاتی نظام کی مصنوعات اور سامان حرب شامل ہیں.
یہ نمائش 30 جنوری سے 11 فروری تک جاری رہے گی.
9393*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
اجراء کی تاریخ: 30 جنوری 2019 - 12:35
تہران، 30 جنوری، ارنا – اسلامی انقلاب کی 40ویں سالگرہ کے موقع پر ایرانی مسلح افواج کی تازہ ترین دفاعی کامیابیوں سے متعلق قومی نمائش کا افتتاح کردیا گیا ہے.