تہران، 21 جنوری، ارنا – پولیش وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ روس نے پولینڈ اور امریکہ کی میزبانی میں آئندہ ہونے والی اینٹی ایران کانفرنس میں شرکت کی دعوت کو ٹھکرا دیا ہے.

روس کے خبر رساں ادارے ریانووستی کے مطابق، ''جاچیک کزاپوٹووچ'' نے مزید کہا کہ ماسکو کی شرکت کے بغیر اس کانفرس کو کامیاب بنانا ناممکن ہے.اس موقع پر انہوں نے اینٹی ایران اجلاس میں روس کی عدم موجودگی پر اپنے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک نے اس اینجنڈے جاننے سے قبل اعلان کردیا کہ منعقد ہونے والے اجلاس میں شریک نہیں ہوگا.
کژاپوتوویژ نے کہا کہ روس کے ایسے اقدام نے ثابت کر دیا کہ وارساو میں منعقد ہونے والے ایران مخالف اجلاس ماسکو کے مفاد میں نہیں ہے.
یاد رہے کہ امریکہ نے مشرق وسطی میں امن و سلامتی کے نام نہاد موضوع پر ایران کے معاملے پر ایک بین الاقوامی کانفرنس کی میزبانی کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے. امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے مطابق یہ کانفرنس آئندہ ماہ 13 فروری کو پولینڈ میں کرائی جائے گی.
پولینڈ کی جانب سے امریکہ کے بلائے گئے ایران مخالف اجلاس کی میزبانی کے کچھ دن کے بعد پولیش نائب وزیر خارجہ 'ماچیج لینگ' اپنے ایرانی ہم منصب سے مذاکرات کے لئے تہران پہنچ گئے.
9393*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@