تہران، 2 نومبر، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ ترکی کی میزبانی میں معاشی تعاون کے لئے بنائی جانے والی ڈی ایٹ ممالک کی تنظیم کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کریں گے.

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق، 'محمد جواد ظریف' ڈی ایٹ وزرائے خارجہ کی نشست میں شرکت کے لئے آج بروز جمعہ ایک وفد کی قیادت میں ترکی روانہ ہوں گے.
معاشی تعاون کے لئے بنائی جانے والی ڈی ایٹ ممالک کی تنظیم میں ایران سمیت پاکستان، ترکی، بنگلہ دیش، مصر، انڈونیشیا، ملائشیا اور نائجیریا شامل ہیں.
ڈی ایٹ دراصل ترقی پذیر مسلم ممالک کا ایک اتحاد ہے جو 15 جون 1997ء کو سابق ترک وزیراعظم نجم الدین اربکان کی تجویز سے معرض وجود میں آیا.
یاد رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ گزشتہ ہفتے بھی ترکی کا دورہ کیا تھا اور انہوں نے ایران، آذربائیجان اور ترکی کے وزرائے خارجہ کی مشترکہ نشست میں شرکت کی.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@