تہران،21 ستمبر،ارنا۔ ایرانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے معاون نے کہا کہ ایران کے یوم دفاع کے موقع پر فوج اور سپاہ پاسداران کی مشترکہ فوجی مشقیں خلیج فارس اور دریائے عمان میں شروع ہوا ہے۔

یہ بات ایرانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے معاوں 'کرنل یوسف صفی پور' نے صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ یہ ہماری دوسری مشترکہ فوجی مشقیں ہیں جن کا مقصد ایرانی فوج کی صلاحیتوں کو اور بڑھانے کا ہے۔
کرنل صفی پور نے اس بات کا اضافہ کردیا کہ یہ فوجی مشقیں ایرانی فوج کی بھر پور طاقت کے مظاہرے علاوہ ہمارے دوست اور پروسی ممالک کے لئے ایک امن کا پیغام ہے۔
ایرانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے معاوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایرانی مسلح افواج اپنے وطن عزیز کے خلاف کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیارہیں اور دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملادیں گے۔

2*9393**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے