ڈاکٹر روحانی نے پاکستان کے منتخب صدر مملکت کے نام اپنے پیغام میں مزید کہا کہ یقینا دونوں ملکوں کی قیادت کے پختہ عزم کی بدولت سے ایران اور پاکستان کے عوام کے درمیان قریبی تعاون اور مراسم کو مزید فروغ دیا جاسکتا ہے.
انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ہمیشہ کی طرح بالخصوص نئے دور میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو بڑھانے کے لئے آمادہ ہے.
ایرانی صدر نے اس امید کا اظہار کیا کہ عارف علوی کے دور صدارت میں ایران اور پاکستان جن کے درمیان مضبوط تاریخی، مذہبی اور ثقافتی مشترکات ہیں، کے تعاون میں نئے باب کا آغاز ہوگا.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
اجراء کی تاریخ: 7 ستمبر 2018 - 08:11
اسلام آباد، 7 ستمبر، ارنا - صدر اسلامی جمہوریہ ایران ڈاکٹر ''حسن روحانی'' نے ''عارف علوی'' کو پاکستان کا صدر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ دونوں ممالک کے قریبی تعاون کو مزید فروغ ملے گا.