دزفول، 26 اگست، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کے جنوبی صوبے خوزستان میں فضایئہ کا ایک تربیتی طیارہ لنڈنگ کے دوران فنی خرابی کے باعث گر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ شہید ہوگئے.

باخبر ذرائع کے مطابق، ایرانی فضائیہ کا تربیتی طیارہ ایف-5 ''دزفول'' کے علاقے میں لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ ہوا اور اس حادثے کے نتیجے میں پائلٹ منوچہر فتاحی شہید اور ان کے معاون زخمی ہوگئے.
ذرائع نے بتایا کہ زخمی معاون پائلٹ کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور ان کی جان خطرے سے باہر ہے.
ایرانی فضائیہ کی جانب سے حادثے کی تفتیش شروع کردی گئی ہے.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@