یہ بات صوبائی ڈپٹی گورنر جنرل برائے سیکورٹی امور 'رضا میرزایی' نے ہفتہ کے روز ارنا نیوز ایجنسی کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے مزید کہا کہ ہفتہ کی علی الصبح مسلح دہشتگرد عناصر نے صلح مریوان کے سرحدی علاقے پر دھاوا بول دیا جس کے نتیجے میں حملہ آوروں اور پولیس کے درمیان جھڑپ ہوئی.
رضا میرزایی نے کہا کہ اس حملے کے نتیجے میں 11 افراد شہید جبکہ 8 بندے زخمی ہوگئے.
انہوں نے مزید کہا کہ اب تک دہشتگرد عناصر کے حوالے سے کوئی معلومات نہیں اور نہ ہی کسی گروپ نے ابھی تک اس دہشتگرد کاروائی کی ذمے داری قبول کی ہے.
مقامی ذرائع کے مطابق، ہفتہ کی علی الصبح کو پاسدران انقلاب فورسز اور دہشتگرد عناصر کے درمیان جھڑپ ہوئی، یہ عناصر ایران کے اندر داخل ہونا چاہتے تھے.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
اجراء کی تاریخ: 21 جولائی 2018 - 12:38
سنندج، 21 جولائی، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کے مغربی صوبے کردستان کے سرحدی علاقے 'مریوان' میں دہشتگرد عناصر اور سیکورٹی فورسز کے درمیان جھڑپ کے نتیجے میں 11 افراد شہید اور 8 زخمی ہوگئے.