تہران، 15 جولائی، ارنا - ایرانی پاسداران انقلاب کی بری فورس نے کہا ہے کہ ملک کے مغربی سرحدی علاقے ''نودشہ'' میں سیکورٹی اہلکاروں کے ساتھ جھڑپ میں تین دہشتگرد ہلاک ہوگئے.

پاسداران انقلاب بری فورس کے مطابق، گزشتہ شام تکفیری گروہوں سے وابستہ دہشتگرد عناصر مغربی صوبے کرمانشاہ کے نودشہ علاقے سے ملک کے اندر داخل ہونا چاہتے تھے تاہم سیکورٹی فورسز کی بر وقت کاروائی نے ان کی سازش کو بے نقاب کردیا.

دہشتگردوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں تین حملہ آور ہلاک اور ایک زخمی ہوگئے ہیں.

اس آپریشن کے دوران ایک مقامی رضاکار نے جام شہادت نوش کیا.

تفصیلات کے مطابق، ملک دشمن عناصر پر مشتمل ایک گروپ دہشتگردانہ کاروائی کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا مگر پاسداران انقلاب نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے اس نیٹ ورک کو تباہ کردیا.

سپاہ پاسداران کی سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود، اور بارودی مواد کرلی ہے.

9393*274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@