یہ بات ایرانی بری فوج سے منسلک فضائیہ شعبے کے سنیئر کمانڈر بریگیڈئیر جنرل 'یوسف قربانی' نے منگل کے روز ارنا نیوز ایجنسی کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی.
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل نظام کی تیاری کے لئے اب اندرونی وسائل کو استعمال کیا جاتا ہے جس سے بری فوج اور فضائیہ کی شاندار کارکردگی ظاہر ہوتی ہے.
انہوں نے مزید کہا کہ خودانحصاری کے اس مرحلے میں اب ہم زمین سے مار کرنے والے میزائل کی نوعیت کو تبدیل کرکے اسے ہوا سے مار کرنے کی صلاحیت دیتے ہیں جبکہ فائر اینڈ فارگٹ نظام سے منسلک بہترین میزائل ہمارے پاس تیار ہوئے ہیں.
بریگیڈئیر جنرل یوسف قربانی نے مزید کہا کہ ایرانی فوج انقلاب اور نظام کی عظیم سرمایہ جس کا مقصد ہی قوم کی خدمت کرنا ہے. ہمارا فخریہ یہ ہے کہ جنگ اور دفاع کے وقت وطن اور عوام کا بھرپور دفاع کیا ہے.
انہوں نے مزید کہا کہ دشمن کے مقابلے میں فضائیہ جنگ اور جھڑپ میں بری فوج اور فضائیہ سو فیصد تیاری میں ہیں. ہیلی کاپٹر سے متعلق مشرق وسطی کا سب بڑای تربیتی مرکز ایران میں قائم ہے جہاں ہم غیرملکی افسروں اور ہیلی کاپٹر کے اہلکاروں کو تربیت دیتے ہیں جو دنیا کی تازہ ترین ٹیکنالوجی کے مطابق ہے.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
اجراء کی تاریخ: 17 اپریل 2018 - 18:11
تہران، 17 اپریل، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل نظام کی تیار میں خودانحصاری کا درجہ حاصل کرلیا ہے.