شامی دفترخارجہ نے سربراہ اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کے صدر کے نام خصوصی خطوط میں شام کے خلاف صہیونی جارحیت کے تسلسل پر سخت انتباہ کیا ہے.
ان مراسلے میں کہا گیا ہے کہ صہیونیوں کا ٹی – 4 ایئربیس پر حملہ دمشق کے مضافاتی علاقوں کو دہشتگردوں سے پاک کرنے کی شامی فوج کی کامیابیوں پر ایک ردعمل تھا.
حکومت شام نے مزید کہا کہ صہیونیوں کی دہشتگردوں کی حمایت اور شامی سرزمین پر ان کی جارحیت کے سنگین خطرات ہوں گے. جبکہ ٹی-4 ایئر بیس پر صہیونی حملے میں امریکی حمایت کو مسترد نہیں کیا جاسکتا.
اس مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ صہیونیوں کی جانب سے داغے جانے والے کچھ میزائل کو ہوا میں تباہ کردیا گیا تاہم بعض میزائل کے گرنے سے شام کے بعض شہری شہید اور زخمی ہوئے.
حکومت شام نے ناجائز صہیونی ریاست کو شدید انتباہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں اپنی سرزمین اور عوام کا بھرپور دفاع کرنے کا حق حاصل ہے اور اقوام متحدہ کے منشور کے تحت ہم اپنے اس حق سے پیچھے نہیں ہٹیں گے.
یاد رہے کہ گزشتہ روز ناجائز صہیونی ریاست کے 'ایف 15' جنگی طیاروں نے شام کے پڑوسی ملک لبنان کی فضائی حدود کی بھی خلاف ورزی کرتے ہوئے شامی فوجی اڈے پر کئی میزائل داغے.
روسی محکمہ دفاع کے مطابق حمص میں واقع 'ٹی 4' نامی فوجی ایئربیس پر حملہ صہیونیوں کے دو جنگی طیاروں نے کیا تھا جو لبنان کی فضائی حدود میں تھے.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
اجراء کی تاریخ: 10 اپریل 2018 - 09:40
دمشق، 10 اپریل، ارنا - حکومت شام نے ناجائز صہیونی ریاست کی جانب سے شام کے خلاف حالیہ جارحیت پر انتباہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حملے کا مقصد دہشتگردوں کے خلاف شامی افواج کی کامیابیوں کو متاثر کرنا ہے.