یہ بات اسلامی جمہوریہ ایران کے خارجہ تعلقات کی اسٹریٹجک کونسل کے سربراہ 'سید کمال خرازی' نے دورہ اسلام آباد کے موقع پر اعلی پاکستانی شخصیات کے ساتھ اپنی ملاقاتوں میں گفتگو کرتے ہوئے کہی.
ڈاکٹر خرازی نے پاکستان کے قائد ایوان سینیٹ راجہ ظفر الحق، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور پاکستان کے مشیر قومی سلامتی جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ کے ساتھ ملاقاتیں کیں.
انہوں نے اس موقع پر کہا کہ تاریخ سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ امریکہ کبھی بھی قبال بھروسہ نہیں ہے کیونکہ اس نے ہمیشہ وعدوں کی خلاف ورز کی ہے.
انہوں نے مزید کہا کہ دنیا نے یہ دیکھ لیا ہے کہ امریکہ نے ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان طے پانے والے جوہری معاہدے کی کس طرح مسلسل خلاف ورزی کی ہے.
اعلی ایرانی سفارتکار نے کہا کہ ایسے حالات اور خطے کی موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے ضرورت اس بات کی ہے کہ پڑوسی ممالک آپس میں متحد رہیں اور باہمی تعاون کے ساتھ قومی اور مشترکہ مفادات کے حصول قدم اٹھائیں.
انہوں نے ایران اور پاکستان کے درمیان تاریخی تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے مزید کہا کہ اسلامی انقلاب کے بعد امریکہ نے ہمیشہ ایران پر دباؤ، پابندیاں اور ہمارے خلاف سازشیں کی ہیں جس کی اصل وجہ بھی یہ ہے کہ ایرانی قوم خودمختار رہنے کی خواہاں ہے.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
اجراء کی تاریخ: 28 مارچ 2018 - 10:20
اسلام آباد، 28 مارچ، ارنا - سابق ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکیوں نے یہ بات ثابت کردیا ہے کہ انہوں نے ہمیشہ اپنے وعدوں کی خلاف ورزی کی ہیں اور کسی عہد پر قائم نہیں رہے.