اہواز، 10 مارچ، ارنا - ایران کے تین لفٹرز نے اہواز میں منعقدہ عالمی فجر کپ ویٹ لفٹنگ مقابلوں میں 77، 85 اور 94 کے زمروں میں 3 طلائی تمغے جیت لیے.

ایرانی کھیلاڑیوں 'محمدامین علیپور، علی مکوندی اور سید ایوب موسوی' نے اہواز میں منعقدہ عالمی فجر کپ ویٹ لفٹنگ مقابلوں کے دوسرے دن میں بالترتیب تین سونے کے تمغے اپنے نام کر لیے.

ایرانی کھیلاڑی 'محمد امین علیپور' نے ان مقابلوں میں 77 کلوگرام کے کیٹگیری میں مجموعی طور پر 305 کلوگرام وزن اٹھا کر ایک سونے کا تمغہ جیت لیا.

دوسرے ایرانی لفٹرز 'علی مکوندی' نے 85 کلوگرام کے زمرے میں 347 کلوگرام وزن اٹھا کر ایک سونے کا تمغہ اپنے نام کرلیا.

ایک اور ایرانی کھیلاڑی 'سید ایوب موسوی' نے 94 کلوگرام کے زمرے میں کلی طور پر 380 کلوگرام وزن اٹھا کر ایک طلائی کا تمغہ حاصل کر لیا.

تفصیلات کے مطابق، بین الاقوامی فجر کپ ویٹ لفٹنگ مقابلے 8 سے 10 مارچ تک ایرانی صوبے خوزستان کے شہر اہواز میں منعقد ہوں گے.

9410*274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@