تہران، 21 جنوری ، ارنا - ایرانی وزیر داخلہ 'عبدالرضا رحمانی فضلی' نے افغان مہاجرین کی اپنے ملک واپسی کے لئے اقوام متحدہ سے قابل اطمینان تعاون کرنے پر زور دیا ہے.

انہوں نے اقوام متحدہ کی طرف سے افغان مہاجروں کو موصول ہونے والی ناچیز امداد پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران گزشتہ سالوں میں افغان مہاجرین کی فلاح و بہبود کے لئے اہم اقدامات کئے ہیں جس میں تعلیم اور صحت سرفہرست ہیں.

انہوں نے افغان مہاجرین کی ایران میں قانونی طور پر رہنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے گذشتہ چار سال کے دوران 22 لاکھ سے زائد غیر قانونی افغان اور غیر ملکی شہریوں کو اپنے ملک واپس بھیج دیا ہے.

انہون نے کہا گذشتہ ایک سال کے دوران بھی 6 لاکھ 30 ہزار غیر قانونی غیر ملکی باشندے اپنے ملک بھیج دیا گیا ہے.

ایرانی وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ ایرانی حکومت نے سپریم لیڈر کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے بعض ضرورت مند غیر قانونی مہاجرین کے بچوں اور بچیوں کو تعلیم اور صحت جیسے سہولیات سے نوازا ہے.

1*271**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@