ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر 'حسن روحانی' نے حضرت عیسی علیہ السلام کے یوم ولادت اور نئے عیسوی سال 2018 کی مناسبت سے ایران کے مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے شہید 'ژرژ ہارطون' کے اہل خانہ کے ساتھ ایک خصوصی ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا.
انہوں نے کہا ہمیں امید ہے کہ تمام اقوام حضرت عیسی علیہ السلام کی تعلیمات پر عمل کرکے امن اور سلامتی کے راستے پر گامزن ہوں گی.
صدر روحانی نے شہدا کے لواحقین کے صبر کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایرانی قوم ہرگز اپنے ملک کے دفاع کرنے والے شہدا کے خون کو نہیں بھولے گی.
انہوں نے کہا کہ ہمارے عوام تمام لمحوں میں ایک دوسرے کے درمیان بھائی چارے فروغ دیں گے.
انہوں نے مشرق وسطی میں مسیحی برادری کی صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مسیحی برادری کو عراق، شام اور لبنان میں دہشتگردی واقعات سے بہت نقصانات کا سامنا کرنا پڑا اور ان حالات کی وجہ سے آج مسلمان اور عیسائی کے درمیان گہرے تعلقات قائم ہیں.
9393*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
اجراء کی تاریخ: 25 دسمبر 2017 - 11:04
تہران، 25 دسمبر، ارنا - ایران کے صدر مملکت نے کہا ہے کہ ایرانی قوم شہدا کے خون کی پاسداری کرتی ہے اور یہاں تمام قومیں اور مذاہب غم اور خوشی میں ایک دوسرے کے ساتھ ہیں اور رہیں گے.