تہران، 14 دسمبر، ارنا – ایرانی وزیر خارجہ نے اسلامی تعاون تنظيم (OIC) کے وزرائے خارجہ کونسل کے غيرمعمولی اجلاس میں رکن ممالک کے صدور کی پرجوش موجودگی پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پوری اسلامی دنیا مظلوم فلسطینی قوم کے ساتھ اظہار یکجہتی پر مستحکم ہے.

یہ بات 'محمد جواد ظریف' نے گزشتہ روز اپنے ٹوئٹر پیج میں کہی.

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ترک شہر استنبول میں القدس شریف کے حوالے سے منعقدہ اسلامی تعاون تنظيم (OIC) کے وزرائے خارجہ کونسل کے غيرمعمولی اجلاس میں رکن ممالک کے صدور کی عظیم موجودگی بہت ہی قابل ستائش بات ہے.

ظریف نے کہا کہ تمام اسلامی دنیا مظلوم فلسطینی عوام کے حقوق کی حمایت کرکے امریکی صدر ٹرمپ کے جاہلانہ فیصلے کی مذمت کر رہے ہیں.

تفصیلات کے مطابق، بیت المقدس کی حمایت اور ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ فیصلہ کے خلاف موثر حکمت عملی بنانے کے مقصد سے اسلامی تعاون تنظیم (OIC) کے سربراہوں کا غیرمعمولی اجلاس کا گزشتہ روز ترک شہر 'استنبول' میں ہوگیا جس میں ایران کے صدر ڈاکٹر 'حسن روحانی' سمیت مختلف اسلامی ممالک کی قیادت شریک تھے.

او آئی سی کے غیرمعمولی اجلاس میں 48 ممالک کے رہنما بشمول اسلامی جمہوریہ ایران، پاکستان، افغانستان، اردن، جمہوریہ آذربائیجان، بنگلہ دیش، انڈونیشیا، فلسطین، قطر، کویت،لیبیا، لبنان، صومالیہ، سوڈان اور ٹوگو نے شرکت کی.

9393*274**

ہميں اس ٹوئٹر لينک پر فالو کيجئے. IrnaUrdu@