تہران، 4 نومبر، ارنا – ایرانی دار الحکومت تہران میں ہفتہ کے روز 13 ویں بین الاقوامی معدنیات سے متعلق کان کنی کی مشینری اور آلات کی نمائش کا ایرانی وزیر صنعت کی موجودگی میں انعقاد کیا گیا جس میں 146 ملکی اور 139 غیر ملکی کمپنیاں شریک ہیں.

تفصيلات كے مطابق،اس نمائش ميں 13 ممالك بشمول سپين، آسٹريليا، آسٹريا، اٹلي، جنوبي افريقہ، جرمني، تائيوان، تركي، چين، سنگاپور، سوئٹزرلينڈ، كوريا اور پولينڈ كي كمپنيوں نے حصہ ليا ہے.

ايران كے كان كني مركز كے سربراہ 'محمدرضا بہرامن' نے اس نمائش كي افتتاحي تقريب كے موقع پر كہا كہ 'ايران كان مائنز' نامي نمائش كا مقصد دنيا كي تازہ ترين ٹيكنالوجيوں كي منتقلي،غيرملكي اور ملكي سرمايہ كاروں كو ايراني كان كني مواقع سے واقف كرنا ہے.

ايراني عھديدار نے كہا كہ ايسي نمائشوں كا انعقاد، محققين،طلبا اور ماہرين كو ملك كي كان كني كاميابيوں كے ساتھ براہ راست متعارف كرنے كے ليے ايك اچھے موقع كي فراہمي كے ساتھ ساتھ سائنسي شعبے ميں ان كي حوصلہ افزائي كرے گي.

ايراني عہديدار نے كہا كہ ايسي نمائشوں كا انعقاد ماہرين، طلبا اور محقين كے لئے ايك سنہري موقع ہے كيونكہ وہ دنيا كي تازہ ترين صنعتي اور سائنسي كاميابيوں سے واقف اور ملكي سائنسي ترقي پر مثبت اثر پڑ سكتي ہيں.

تفصيلات كے مطابق، 13 ويں عالمي كان كني مصنوعات كي نمائس( ايران كان مائنز) 16 ہزاركلوميٹر مربع كے رقبے پر 4 سے 7 نومبر تك ايراني دارالحكومت تہران ميں جاري رہے گي.

9410**

ہميں اس ٹوئٹر لينك پر فالو كيجئے. IrnaUrdu@