كوالالمپور، 31 اگست، ارنا - انڈونيشيا كے وزير سائنس اور تحقيقات نے اسلامي جمہوريہ ايران كے ساتھ 100 ٹيكنالوجي پاركس كے قيام كے لئے باہمي تعاون كے لئے آمادہ ہيں.

ان خيالات كا اظہار 'محمد نصير' نے منگل كے روز ايراني نينو ٹيكنالوجي كے شعبہ ترقي كے اسٹاف كے سربراہ 'سعيد سركار' كے ساتھ ملاقات كے دوران گفتگو كرتے ہوئے كيا.

اس موقع پر انہوں نے دونوں ممالك كے درميان 100 ٹيكنالوجي پارك كي تعيمر كے لئے باہمي تعاون پر زور ديتے ہوئے كہا كہ ايراني وفد كے انڈونيشيا كا دورہ دوطرفہ تعلقات كو فروغ دينے كے لئے ايك سنہري موقع ہے.

نصير نے ايراني دارالحكومت تہران كے اپنے حاليہ دورے كا حوالہ ديتے ہوئے كہا كہ انڈونيشيا ميں 100 ٹيكنالوجي پارك كي تعيمر كے حوالے سے باہمي تعلقات ناگزير ہے اور ہم ايراني تجربات سے استعمال كے لئے پر عزم ہيں.

انہوں نے قريب مستقبل ميں تہران ميں منعقد ہونے والے سائنسي اور ٹيكنالوجي كميشن كو اشارہ كرتے ہوئے اس اميد كا اظہار كيا كہ ايسي كميشن كا انعقاد دونوں ممالك كے درميان سائنسي اور ٹيكنالوجي شعبوں ميں دوطرفہ تعلقات كو مضوبط كرسكے گا.

انڈونيشيا كے وزير سائنس اور تحقيقات نے ايراني نينو ٹيكنالوجي نمائش ميں شركت كے لئے دلچسبي كا اظہار كيا.

اس موقع پر سعيد سركار نے كہا كہ نينو ٹيكنالوجي شعبے ميں انڈونيشيا كے ساتھ باہمي تعاون اسلامي جمہوريہ ايران كي پہلي ترجيح ہے اور ہم اس ملك كے ساتھ اقتصادي، تجارتي دوطرفہ تعلقات كے علاوہ تعليمي وركشاپ كا انعقاد، انڈونيشيا كي ضروريات كے مطابق تحقيقي منصوبوں پر عمل كرنا، يونيورسٹي كي تعليم اور صحت كي خدمات كے شعبوں ميں باہمي تعاون كے لئے تيار ہيں.

انڈونيشيا ميں تعينات ايراني سفير 'ولي اللہ محمدي نصر آبادي' نے بھي دونوں صدور كے بيانات كو اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ سا‎نس اور ٹيكنالوجي شعبوں ميں دوطرفہ تعلقات كو جاري ركھنا ضروري ہے.

9393*274**