تہران - ارنا - صدر اسلامی جمہوریہ ایران ڈاکٹر 'حسن روحانی' نے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے نئے وزیراعظم 'شاہد خاقان عباسی' کو وزارت عظمی کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی.

صدر روحانی نے اپنے پیغام میں جناب شاہد خاقان عباسی کو پاکستان کا نیا وزیراعظم بننے پر دلی مبارکباد دی.

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ایران اور پاکستان کے باہمی تعاون سے دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے جو دونوں ممالک کے عوام کے مفاد میں ہے.

صدر روحانی نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ آپ کے دور حکومت میں پاک،ایران تعلقات کی توسیع کے لئے اہم اقدامات کئے جائیں گے.

ایرانی صدر نے مزید کہا کہ وہ پاکستانی کی قیادت اور قوم کی صحت، فلاح اور کامیابی کے لئے دعاگو ہے.

یاد رہے کہ ایرانی صدر کا یہ پیغام اس موقع پر موصول ہوا ہے جب پاکستانی عوام اپنا 70واں یوم آزادی منارہے ہیں.

274**