ان خیالات کا اظہار سپاہ پاسداران اسلامی انقلاب (IRGC) کے کمانڈر میجر جنرل 'محمد علی جعفری' نے جمعرات کے روز ایک مقامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا.
انہوں نے کہا کہ پاسداران انقلاب ملک میں پانی کے مسائل پر قابو پانے بشمول عوام کو خدمات کی فراہمی اور ملک کی ترقی کے حوالے سے اہم کردار ادا کررہی ہے.
انہوں ںے مزید کہا کہ عوام اور اسلامی انقلاب ہی پاسداران انقلاب کی بنیاد ہیں لہذا ہم قوم کی ضروریات اور انقلاب کے حوالے سے لاتعلق نہیں رہ سکتے.
میجر جنرل جعفری نے ملک میں غربت کے خاتمے، معاشرے میں روزگار کے مواقع کی فراہمی اور عوام کی زندگی کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے ضروری اقدامات اٹھانے پر زور دیا.
انہوں نے کہا کہ حکومت ان مسائل کے خاتمے کے لئے موثر فضا قائم کرے سپاہ پاسداران بھی جہادی اور انقلابی جذبے کے ساتھ ان مقاصد کے حصول کے لئے کسی بھی طرح کے تعاون پر آمادہ ہے.
پاسداران انقلاب فورسز کے سربراہ نے کہا کہ ایران کے سرحدی علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں سے زیادہ سب سے پہلے ان علاوں میں قیام امن و سلامتی کو یقینی بنانا ہوگا تاہم اللہ کے فضل و کرم اور سپاہ کی بدولت کردستان سمیت دیگر سرحدی علاقوں میں امن و امان کی فضا قائم ہے.
انہوں نے کہا کہ دشمن، ایران اور خطے کے لئے متعدد سازشیں تیار کیں مگر وہ ہر بار اپنے عزائم میں ناکام ہوا ہے تاہم اب بھی وہ اپنی سازشوں سے باز نہیں آتا.
٢٧٤**
اجراء کی تاریخ: 13 جولائی 2017 - 15:56
تہران - ارنا - پاسداران انقلاب فورس کے سربراہ نے ایران کے مختلف شعبوں بشمول ملک کی ترقی کے حوالے سپاہ فورسز کی اہم کارکردگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اسلامی انقلاب اور عوام کی ضروریات سے لاتعلق نہں رہ سکتے.