تہران - ارنا - سنئیر ایرانی سفارتکار نے ناجائز صہیونی ریاست کی جیلوں میں انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صہیونی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کی بھوک ہڑتال ان کے اتحاد کی علامت ہے.

يہ بات ايراني اسپيكير كے معاون خصوصي برائے بين الاقوامي امور اور فلسطيني انتفاضہ كي عالمي كانگريس كے سيكرٹري جنرل 'حسين اميرعبداللہيان' نے منگل كے روز فلسطيني قيديوں كي بھوك ہڑتال پر اپنے خيالات كا اظہار كرتے ہوئے كہي.

انہوں نے كہا كہ صہيونيوں كے خلاف فلسطينيوں كي احتجاجي تحريك ان كے اتحاد مضبوط عزم كي واضح مثال ہے.

امير عبداللہيان نے ناجائز صہيوني رياست كي جانب سے بھوك ہڑتال تحريك ميں شامل فلسطيني قيديوں كو زبردستي كھانا كھلانے كے بل كي منظوري كي شديد مذمت كي.

ايراني اسپيكر كے معاون خصوصي نے كہا كہ قابض صہيوني حكمران عالمي سطح پر اپني پوزيشن ميں كمي اور عالمي دباؤ سے خوفزدہ ہوكر فلسطيني قيديوں كے كي تحريك اور بھوك ہڑتال كو ناكام كرنے كي سازش كررہے ہيں.

سنئير ايراني سفارتكار نے كہا كہ اسلامي جمہوريہ ايران فلسطين كي انتفاضہ تحريك كي حمايت اور ناجائز صہيوني حكمرانوں كي جانب سے انساني حقوق كي خلاف ورزي كي مذمت كرتا رہے گا.

انہوں نے بتايا كہ عالمي برادري اور بين الاقوامي انساني حقوق كي تنظيم فلسطيني عوام اور صہيوني جيلوں ميں اسير مظلوم فلسطيني قيديوں كي حمايت ميں دوٹوك مؤقف اپنائيں.

9393*274**