تہران - ارنا - فٹبال کی عالمی فیڈریشن (فیفا) کے صدر 'جیوانی اینفانتینو' نے اسلامی جمہیوریہ ایران کی ساحلی فٹ بال ٹیم کی کارکردگی پر تعریف کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ باہاما ورلڈ کپ 2017 مقابلوں میں ایرانی ساحلی فٹ بال ٹیم کامیاب ہو گی.

انہوں نے ساحلي فٹ بال ورلڈ كپ 2017 كے موقع پر ايران كي خواتين ساحلي فٹ بال كي سربراہ پريا شہرياري سے ملاقات كي.

پريا شہرياري نے اس ملاقات ميں ايران ميں خواتين كو كھيلوں كے ميدانوں ميں دلچسپي اور ترقي كے بارے ميں بريفينگ دي.

ساحلي فٹ بال ورلڈ كپ مقابلوں كا آغاز آج سے باہاما ميں ہوا ہے اور مقابلوں كے پہلے روز ايران نے اپنے پہلے حريف ميكسيكو كو شكست دي ہے.

آج شام كو ايران كي ٹيم اٹلي كي طاقتور ٹيم سے مقابلہ كرے گي.

*1*271**