يہ ملاقات جكارتہ ميں منعقدہ بحيرہ ہند رياستوں كي تعاون تنظيم (IORA) كے 20ويں سربراہي اجلاس كے موقع پر ہوئي جس ميں صدر 'جوكو ويدودو' اور اسلامي جمہوريہ ايران كے وزير خارجہ 'محمد جواد ظريف' نے دوطرفہ روابط سميت تازہ ترين علاقائي اور بين الاقوامي امور پر تبادلہ خيال كيا.
اس ملاقات كے دوران ظريف نے انڈونيشيائي صدر كو ان كے ايراني ہم منصب حسن روحاني كي جانب سے نيك خواہشات كا اظہار كيا.
ايران اور انڈونيشيا كے درميان موجودہ تعلقات پر اطمينان كا اظہار كرتے ہوئے انہوں نے بتايا كہ انڈونيشيا ميں توانائي كي پيداوار كے لئے ايراني كمپنيوں كي موجودگي سے دوطرفہ تعلقات كو مزيد فروغ ملے گا.
ايراني وزير خارجہ نے اس موقع پر دونوں ممالك كے درميان تيل اور توانائي كے شعبوں ميں دوطرفہ سرگرميوں كو مزيد بڑھانے پر زور ديا.
انہوں نے كہا كہ تہران اور جكارتہ كے درميان مشتركہ تجارتي سرگرميوں كو فروغ دينے كے لئے بھي سنہري مواقع ميسر ہيں.
ظريف نے ايران اور انڈونيشيا كے درميان بينكاري تعلقات كي جلد بحالي پر زور ديا اور مزيد بتايا كہ دوطرفہ تجارتي وفود كے تبادلوں سے باہمي تعاون مضبوط ہوگا.
دہشتگردي كے خلاف مسائل كا حوالہ ديتے ہوئے ظريف نے كہا كہ علاقائي امن و استحكام كے قيام اسلامي جمہوريہ ايران كي اہم ترجيح ہے.
اس موقع پر انڈونيشيائي صدر نے كہا كہ ان كا ملك ايران كے ساتھ تمام شعبوں ميں بالخصوص توانائي، سرمايہ كاري، تجارتي، تيل اور گيس كے شعبوں ميں باہمي تعاون بڑھانے كا خواہاں ہے.
انہوں نے ايران اور انڈونيشيا كے درميان بينكاري تعلقات كي بحالي پر بھي زور ديا.
274**
اجراء کی تاریخ: 7 مارچ 2017 - 13:03
کوالالمپور - ارنا - انڈونیشیائی صدر اور ایرانی وزیر خارجہ نے ایک ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات کی توسیع بالخصوص اقتصادی تعاون کے فروغ اور بینکاری سرگرمیوں کی بحالی پر زور دیا.