تہران - ارنا - ایرای سپریم لیڈر کے خصوصی نمائندہ برائے امور حج و زیارات نے سری لنکن اسپیکر کے ساتھ ایک ملاقات میں کہا ہے کہ دونوں ممالک کے حکام باہمی تعلقات بالخصوص سیاحتی شعبے میں مشترکہ سرگرمیوں کو مزید فروغ دینے کے لئے پُرعزم ہیں.

تفصيلات كے مطابق، اعلي ايراني نمائندہ 'سيد علي قاضي عسكر' نے پير كے روز سري لنكن پارليمنٹ كے اسپيكر 'كاروجے سوريا' كے ساتھ اپني ملاقات ميں اس بات پر زور ديا كہ دونوں ممالك ايك دوسرے كے درميان موجود سنہري مواقع كا فائدہ اٹھاتے ہوئے مشتركہ تعلقات كي توسيع كے لئے مزيد اقدامات اٹھائيں.



انہوں نے كہا كہ ايراني سرمايہ كار كمپنياں سري لنكا كے مختلف شعبوں ميں خاص طور پر ڈيم كي تعميرات، زراعت اور پاني كي فراہمي كے مختلف منصوبوں ميں شراكت داري كي خواہاں ہيں.



انہوں نے ايرابن اور سري لنكا كے دوطرفہ اقتصادي اور تجارتي تعاون كے فروغ كے لئے نجي شعبوں كے اہم كردار كي اہميت پر زور ديا.



علامہ قاضي عسكر نے مزيد بتايا كہ اسلامي جمہوريہ ايران، سري لنكا كے ساتھ تعلقات كو بہت اہميت ديتا ہے اور ہم مختلف شعبوں ميں اپنے تجربات سري لنكا كو منتقل كرنے ميں دلچسپي ركھتے ہيں.



انہوں نے خطے ميں دہشت گردي كے خاتمے كے لئے اجتماعي عزم اور تعون كي ضرورت پر زور ديتے ہوئے كہا كہ اسلامي جمہوريہ ايران علاقائي امن و استحكام بالخصوص شام اور عراق ميں دہشت گردوں كا قلع قمع كرنے كے لئے اپنا كردار ادا كررہا ہے.



سري لنكن اسپيكر نے اس موقع پر دونوں ممالك كے ديرينہ تعلقات كا ذكر كرتے ہوئے كہا كہ علاقائي اور بين الاقوامي امور ميں دونوں ممالك كے درميان مشتركہ اور يكسان موقف پائے جاتے ہيں.



انہوں نے كہا كہ ايراني تاجروں اور سرمايہ كاروں كے لئے سري لنكا كے ساتھ تجارتي سرگرميوں كو فروغ دينے كے لئے اچھے مواقع ميسر ہيں.



انہوں نے دہشت گردي كے خلاف جنگ ميں ايران كي كوششوں كو بھي سراہا.



274**