ناہيد 1 سيٹلائٹ مکمل طور پر ملکي وسائل سے تيار کيا گيا ہے.
بدھ کے روز قومی یوم خلائی ٹیکنالوجی کی مناسبت سے اس سیٹلائٹ کی تقریب تعارف کے موقع پر ایرانی صدر حسن روحانی سمیت وزیر ٹیکنالوجی محمود واعظی اور اعلی حکام موجود تھے.
ایران میں آج خلائی ٹیکنالوجی کا قومی دن منایا جارہا ہے. 2 فروری ٢٠٠٩ کو اسلامی جمہوریہ ایران کے خلائی تحقیقاتی ادارے نے امید نامی پہلا خلائی سیارہ مدار میں روانہ کیا تھا جس کے بعد اس دن کو خلائی ٹیکنالوجی کا قومی دن قرار دیا گیا.
خلائی ٹیکنالوجی کے قومی دن کے موقع پر ہرسال خصوصی تقریبات منعقد کی جاتی ہیں اور قوم کو اس شعبے میں ہونے والی پیشرفت اور ترقی سے آگاہ کیا جاتا ہے.
خلائی ٹیکنالوجی کے قومی دن کے موقع پر تہران میں ایک پر وقار تقریب منعقد کی گئی جس میں صدر حسن روحانی بھی شریک تھے. اس موقع پر گزشتہ سالوں کے دوران خلائی شعبے میں ہونے والی پیشرفت کے بارے میں ایک نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا ہے. صدر حسن روحانی نے مذکورہ نمائش کا افتتاح کیا اور ملک کے خلائی سائنسدانوں کی کاوشوں کی تعریف کی.
اسلامی جمہوریہ ایران نے 2015 میں بھی اپنا چوتھا فجر سیٹلائٹ مدار میں چھوڑ دیا.
اسلامی ممالک کے درمیان ایران پہلا ملک ہے جس نے اپنا سیٹلائٹ مدار میں چھوڑا ہے.
274**
اجراء کی تاریخ: 1 فروری 2017 - 11:32
تہران - ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران نے انتہائی جدید ٹیکنالوجی اور ملکی وسایل سے بنائے گئے 'ناہید 1' نامی مواصلاتی سیٹلائٹ کو متعارف کردیا.