اجراء کی تاریخ: 16 جنوری 2017 - 13:27

تہران - ارنا - شام کے وزیراعظم 'عماد خمیس' اسلامی جمہوریہ ایران کے سرکاری دورے پر کل بروز منگل تہران پہنچیں گے.

تہران ميں اپنے قيام كے دوران شامي وزيراعظم سنئير حكام بالخصوص اعلي ايراني قومي سلامتي كونسل كے سربراہ ايڈميرل 'علي شمخاني' كے ساتھ ملاقات كريں گے.



وزيراعظم عماد خميس كا يہ دورہ ايڈميرل شمخاني كے گزشتہ ہفتے كے دورہ شام كے سلسلے كي ايك كڑي ہے.



شامي وزيراعظم اس دورے كے موقع پر شام،ايران اقتصادي، سيكورٹي اور سياسي تعاون كو بڑھانے پر گفتگو كريں گے.



عماد خميس اور اعلي ايراني حكام شام ميں دہشتگردوں كے خلاف حاصل ہونے والي فتوحات كے سلسلے كو جاري ركھنے كے حوالے سے طريقہ كار كا جائزہ ليں گے.



تفصيلات كے مطابق، ايڈميرل علي شمخاني نے گزشتہ ہفتے دمشق كا دورہ كيا اور انہوں نے شامي صدر بشار الاسد كے ساتھ اہم ملاقات ميں شام امن عمل كا آغاز تمامي شامي فريقين كي موجودگي ميں ہونا چاہئے.



۲۷۴**