تہران - ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کے پارلیمنٹ اسپیکر 'علی لاریجانی' کی دعوت پر ان کے فرانسیسی اسپیکر 'کلود بارٹلون' اعلی سطحی وفد کے ہمراہ تہران پہنچ گئے.

فرانسيسي پارليمنٹ اسپيكر ايك اعلي سطحي پارليماني وفد كي قيادت ميں گزشتہ روز اسلامي جمہوريہ ايران كے دارالحكومت تہران پہنچ گئے جہاں نائب ايراني پارليمنٹ اسپيكر ' علي مطہري ' نے ان كا استقبال كيا.



علي مطہري نے كہا كہ فرانس نے جوہري معاہدے كے نفاذ كيلئے بھرپور كردار ادا كيا ہے.



انہوں نے انسداد دہشت گردي كے خلاف جنگ ميں اسلامي جمہوريہ ايران اور فرانس كے درميان باہمي تعاون كو فروغ دينے كي ضرورت پر زور ديا.



اس دورے كے موقع پر فرانسيسي پارليمنٹ اسپيكر اپنے ايراني ہم منصب سميت ايراني صدر حسن روحاني اور وزير خارجہ محمد جواد ظريف كے ساتھ اہم ملاقاتيں كريں گے.



9393*274**