اجراء کی تاریخ: 23 اگست 2016 - 13:32

تہران - ارنا - ملائیشیائی پارلیمنٹ کے اسپیکر ' امین حاج مولیا ' ایرانی ایک پارلیمانی وفد کے ہمراہ اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران پہنچ گئے.

منگل كے روز تہران بين الاقوامي ايئرپورٹ مہرآباد پہنچنے پر ايراني اسپيكر كے معاون خصوصي برائے بين الاقوامي امور 'حسين امير عبداللھيان' نے ملائيشيائي اسپيكر كا استقبال كيا.



استقبال كرنے كے موقع پر ايراني مجلس كے بعض اراكين اور سنئير حكام موجود تھے.



ملائيشيا كے اسپيكر اپنے ايراني ہم منصب 'علي لاريجاني' سے ملاقات كريں گے جس كا مقصد دوطرفہ روابط، مختلف علاقائي اور بين الاقوامي تازہ ترين صورتحال پر تبادلہ خيال كرنا ہے.



اس كے علاوہ علي لاريجاني اور ان كے ملائيشيائي ہم منصب ايراني پارليمنٹ ميں مشتركہ پريس كانفرنس بھي كريں گے.





۹۳۹۳*۲۷۴**