يہ بات اسلامي جمہوريہ ايران كي مجلس (پارليمنٹ) كے اسپيكر 'علي لاريجاني' نے ہفتے كے روز تہران كے دورے پر آنے والے اپنے عراقي ہم منصب 'سليم الجبوري' كے ساتھ مشتركہ پريس كانفرنس كرتے ہوئے كہي.
اس موقع پر انہوں نے كہا كہ عراقي اسپيكر كے ساتھ دوطرفہ اور وفود كي سطح پر مذاكرات ہوئے اور اسي دوران عراق اور خطي صورتحال پر تبادلہ خيال كيا.
انہوں نے اس بات پر زور ديا كہ عراقي قوم اور حكومت كي سربلندي ہماري خواھش ہے اور ہم عراق كو علاقائي استحكام كي مضبوطي كے لئے اہم ملك سمجھتے ہيں.
علي لاريجاني نے مزيد كہا كہ وہ اپنے ہم منصب كے ساتھ دوطرفہ اقتصادي تعاون كو بڑھانے پر اتفاق كيا.
اس موقع پر عراقي اسپيكر سليم الجبوري نے كہا كہ عراقي قيادت اور اس ملك كے فيصلہ ساز ادارے اسلامي جمہوريہ ايران كے ساتھ باہمي تعاون كو فروغ دينے كي خواہش ركھتے ہيں.
انہوں نے اس بات پر زور ديا كہ عراق داعش اور ديگر دہشتگرد عناصر كي جنگ ميں اپنے دوست اور پڑوسي ممالك كي حمايت كا خواہاں ہے.
۲۷۴**
اجراء کی تاریخ: 20 اگست 2016 - 15:22
تہران - ارنا - ایرانی اسپیکر نے اس بات پر زور دیا ہے کہ عراق کی علاقائی سالمیت اسلامی جمہوریہ ایران کے لئے اہمیت کی حامل ہے اور عراق کی سالمیت خطی امن و استحکام کے لئے بھی ناگزیر ہے.