برلن - ارنا - جرمن میڈیا رپورٹس کے مطابق، ملک کے جنوب میں واقع دو شہروں میں تازہ ترین دہشتگردی کے واقعات میں دو افراد ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوگئے.

'اشپيگل' جريدے كے مطابق، ايك شخص نے جنوب مغربي جرمن شہر 'روئٹلنگن' ميں ايك خاتون كو چاقو كے وار كركے ہلاك كر ديا. اطلاعات كے مطابق اس شخص كو پوليس گرفتار كر چكي ہے.



دريں اثناء جرمني كے شہر 'آنسباخ' ميں موسيقي كے تہوار كے دوران بم حملے‘ ميں ايك شخص ہلاك اور 12 افراد زخمي ہو گئے.



جرمن اخبار 'بيلڈ' كے مطابق، سكيورٹي اہلكاروں نے علاقے كو سيل كر ديا جبكہ ماہرين دھماكے ميں استعمال ہونے والے مواد كي ساخت كا اندازہ لگانے كي كوشش كر رہے ہيں.



ايك ہفتے كے اندر جرمني ميں ہونے والا يہ تيسرا پرتشدد واقعہ ہے. گزشتہ جمعے كے روز جنوبي جرمني كے شہر ميونخ ميں دوہري شہريت كے حامل جرمن باشندے نے ايك شاپنگ مال كے قريب فائرنگ كر كے نو افراد كو ہلاك كر ديا تھا.



قبل ازيں ايك افغان مہاجر نے وُرسبرگ ميں ايك ٹرين پر كلہاڑي سے حملہ كر كے متعدد مسافروں كو زخمي كر ديا تھا.



پہلے فرانس اور بيلجئم اور اب جرمني ميں ہونے والي دہشت گردي كي كارروائيوں كے بعد يورپي ممالك ميں سكيورٹي بڑھا دي گئي ہے.





۲۷۴**