محمد جواد ظريف اور انكے ہمراہ اعلي سطحي سياسي اور اقتصادي وفد نے پولينڈ كے دارالحكومت وارسا كے دورے كے موقع پر پولينڈ كے اعلي سطحي حكام كے ساتھ ملاقاتيں كيں.
ايراني وزير خارجہ نے كہا كہ اسلامي جمہوريہ ايران اور پولينڈ كے درميان نےنو، بايو ٹكنالوجي، ٹيلي مواصلات، دودھ كي پيداوار اور آٹو انڈسٹري كے شعبوں ميں تعاون كو بڑھانے كے وسيع مواقع موجود ہيں.
اس موقع پر پولينڈ كي وزيراعظم نے دوسري عالمي جنگ كے دوران پولينڈ كے پناہ گزينوں كے لئے ايراني قوم كي مہمان نوازي كا ذكر كرتے ہوئے كہا كہ وارسا اسلامي جمہوريہ ايران كے ساتھ تمام شعبوں ميں دوطرفہ تعلقات كو وسعت دينے كيلئے آمادہ ہے.
ايراني وزير خارجہ گزشتہ اتوار كے روز اعلي سطحي وفد كي سربراہي ميں شمالي يورپ كے چار ملكي دورے كے پہلي منزل پولينڈ پہنچے جہاں سے وہ فن لينڈ، سويڈن اور لٹويا كے دورے كريں گے.
271**
اجراء کی تاریخ: 31 مئی 2016 - 09:10
وارسا - ارنا - وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور پولینڈ کی وزیر اعظم بیاٹا سزیڈلو نے ایک ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی، ثقافتی اور سیاسی شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا.