اسلامي جمہوريہ ايران كي وزارت خارجہ نے يوم نكبہ كي مناسبت سے اپنے جاري كردہ بيان ميں كہا كہ 14 مئي 1948 سے ناجائز صہيوني رياست كا شرمناك نام دنيا كے نقشے ميں آيا اور اس وقت سے 68 سال بيت چكے ہيں. مقبوضہ فلسطين كي سرزمين پر اسرائيل كي ناجائز موجودگي اور صہيوني عنوان سے ناجائز رياست كا معرض وجود ميں آنا عالم اسلام كيلئے ايك دردناك واقعہ ہے جس سے فلسطيني قوم كي مظلوميت اور ان پر صہيوني بربريت كا سلسلہ ظاہر ہوتا ہے.
اس بيان ميں مزيد كہا گيا ہے كہ فلسطين پر قبضے كا تسلسل، بے گناہ فلسطينوں كے قتل عام، مسجد الاقصي ميں يہودي آباد كاري كي سازش، بيت المقدس كي بے حرمتي اور غزہ پٹي پر گزشتہ دس سالوں سے ناكہ بندي اور تشدد سے عالمي سطح پر ناجائز صہيوني رياست كيخلاف نفرت اور مخالفت كو بڑھايا ہے.
دفترخارجہ كے بيان كے مطابق؛ اسرائيل فلسطين كے مسئلے كو چھپانے كي سازش كر رہا ہے اور بدقسمتي سے بعض اسلامي اور عربي ممالك بھي اس سازش ميں شريك ہيں مگر اس سازش كيخلاف امت اسلامي كي وحدت اور يكجہتي ناگزير ہے.
يوم نكبہ كے موقع پر دنيا بھر كے مسلمان دنيا والوں پر ثابت كريں گے كہ عالم اسلام فلسطينيوں پر ناجائز صيہوني رياست اور ان كے غاصب فورسز كے مظالم كبھي بھي فراموش نہيں كريں گے اور ان سخت لمحات ميں ايراني قوم مظلوم فلسطينوں كے ساتھ ہے.
۲۷۴**
اجراء کی تاریخ: 17 مئی 2016 - 11:50
تہران - ارنا - دفترخارجہ نے 'یوم نکبہ' کے موقع پر ناجائز صہیونی ریاست کیخلاف فلسطینی گروہوں کے درمیان یکجہتی اور قومی مفاہمت کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ صہیونی مظالم بالخصوص مقبوضہ فلسطین میں غیرقانونی تعمیرات کے حوالے سے عالمی مخالفت کو صحیح سمجھتے ہیں.