ايران اور بيلاروس كے 13ويں مشتركہ كميشن كے اجلاس گزشتہ بدھ كے روز بيلاروسي دارالحكومت منسك ميں منعقد ہوا جس ميں ايراني وزير صنعت و تجارت 'محمدرضا نعمت زادہ' كي قيادت ميںكي 50 ركني اعلي سطحي اقتصادي وفد نے شركت كي.
اس مذاكرات كے اختتام پر اسلامي جمہوريہ ايران اور بيلاروس دوطرفہ تعلقات كي توسيع كے عنوان سے2017 روڈ ميپ پر دستخط كريں گے.
13ويں كميشن كے اجلاس سے خطاب كرتے ہوئے بيلاروس كے وزير صنعت 'ويتالي ميكھيلويچ' نے كہا كہ صدر لوكاشينكو تہران،منسك كے درميان كثيرالجہتي تعاون كي توسيع پر خاص نظر ركھتے ہيں اور اس حوالے سے دونوں ممالك جلد مستقبل ميں باہمي تجارت حجم 250 ملين ڈالر پہنچانے كيلئے پُرعزم ہيں.
انہوں نے اس بات پر زور ديا كہ ايران جوہري معاہدے كے نفاذ سے دونوں ملكوں كے تجارتي تعلقات بڑھانے كي راہ ہموارہ ہوچكي ہے اور ہم مختلف شعبوں ميں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر كسي كوشش سے دريغ نہيں كريں گے.
اس موقع پر ايراني وفد كے سربراہ محمدرضا نعمت زادہ نے بھي ايران،بيلاروس كے درميان مختلف شعبوں ميں دوطرفہ روابط بڑھانے كي ضرورت پر زور ديا.
ايران،بيلاروس كے مشتركہ كميشن كا 12واں اجلاس مارچ 2015 كو تہران ميں منعقد ہوا تھا.
۲۷۴**
اجراء کی تاریخ: 5 مئی 2016 - 12:48
ماسکو - ارنا - بیلاروس کے صدر 'الیگزینڈر لوکاشینکو' نے تہران،منسک کے درمیان کثیرالجہتی تعلقات کی توسیع پر زور دیتے ہوئے، دونوں ملکوں سے تجارتی اور اقتصادی تعاون میں تین گونا اضافہ کرنے کا مطالبہ کیا.