جنوبي كوريا كي وزرات تجارت و توانائي نے بدھ كے روز ايك بيان ميں اعلان كيا كہ ايران جوہري معاہدے كے نفاذ اور عالمي پابنديوں كے خاتمے كے بعد جنوبي كوريا كے توانائي حكام نے ايران كے ساتھ باہمي تعلقات كو فروغ دينے كے خواہاں ہيں.
اس بيان ميں كہا گيا ہے كہ عالمي پابنديوں كے خاتمے كے بعد جنوبي كوريا كي تيل ريفائنري كمپنياں ايراني تيل كي برآمدات ميں اضافہ كرنے پر دلچسپي ركھتي ہيں.
جنوبي كوريا ايران سے تيل برآمد كرنے والا پانچواں بڑا ملك ہے اور يہ اميد كي جارہي ہے كہ ايران مخالف پابنديوں كے مكمل خاتمے كے بعد جنوبي كوريا كي تيل برآمدات ميں اضافہ ہوگا.
جاپان اوت بھارت بھي ايران سے اپني تيل برآمدات بڑھانے پر غور كرہا ہے اور اس حوالے سے ان ممالك كے درميان اہم مذاكرات جاري ہيں.
۲۷۴**
اجراء کی تاریخ: 23 دسمبر 2015 - 13:13
بیجنگ - ارنا - جنوبی کوریا کی توانائی، تجارت اور صنعت کی وزرات نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تیل کے شعبے میں باہمی تعاون کی توسیع بالخصوص ایرانی تیل کی برآمدات میں اضافہ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے.